دو اراکین سینیٹ بھی کرونا وائرس میں مبتلا
ایوان
بالا کے دو اراکین جے یو آئی کے سینیٹر عطاء الرحمان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر
فدا محمد کا بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پاکستان
میں 23 مارچ سے اب تک کئی اہم سیاستدان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، جن میں وزیر
تعلیم سندھ سعید غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایم
کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما شامل ہیں، جبکہ سابق صوبائی وزیر
داخلہ بلوچستان مصطفیٰ خان ترین کرونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
تازہ
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے دوران اراکین کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے، جن میں
پاکستان تحریک انصاف کے رکن فدا محمد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا
عطاء ڈاکٹر شامل ہیں۔
دونوں
اراکین کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
سعید
غنی، عمران اسماعیل، اسد قیصر کے ٹیسٹ کئی روز آئسولیشن میں رہنے کے بعد منفی
آگئے، جس کے بعد انہوں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.