Breaking News

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے


مرد ہوں یا خواتین کسی کی بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اچھے نہیں لگتے۔ اس سے نا صرف انسا بیمار نظر آتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بھی مانند پڑ جاتی ہے ۔
اکثر لوگ اِن سیاہ حلقوں کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اس مسئے کا حل ممکن ہے۔ 

انڈے کی سفیدی
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھو کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔ 

آلو
آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔ 

ٹما ٹر:
ٹماٹر میں بلیچنگ ایجنٹ پایا جاتا ہےجو جِلد کو دِلکش اور حسین بناتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے 10 منٹ کے لیے ٹماٹر کا جوس آنکھوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے مُنہ دھولیں، اِس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔ 

پودینے کے پتے:
پودینہ قُدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لیے پودینے کے چند پتوں کو کُچل کر کچھ دیر کے لیے سیاہ حلقوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھولیں، اِس ٹوٹکے کو زیادہ سے زیادہ کریں۔ 

ایک کھانے کا چمچ ویسلین اور چار سے پانچ لیموں کے قطرے اچھی طرح مکس کریں، رات کو سونے سے پہلے حلقوں پر لگائیں۔ مسلسل ایک ہفتے تک یہ عمل دھرانے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں


No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.