Breaking News

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اہم شخصیت انتقال کر گئی۔۔۔


حالیہ دنوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ارطغرل غازی سے ہر کوئی واقف ہےاس ڈرامہ میں
یہ ڈرامہ جتنا مقبول ہوا اسی طرح ڈرامہ کی مسحور کن دھن نے بھی سب کا دل موہ لیا ہے ۔دھن ترتیب دینے والے باصلاحیت موسیقار Alpay goltekin اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئےتا کہ  ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے الوداع کہتے ہوئے ۔ ہمارا سنگیت کا سفر یہیں ختم ہوا، وہ سنگیت جو ہمارے ڈراموں کی روح ثابت ہوئے۔ اللہ ان پر اپنی رحمت کرے ہم ان کے اور ان کی فیملی کے لیے دعا گو ہوں۔
اس سُپرہٹ سیریز کے سپر ہٹ گانے میں 18 دھنیں استعمال کی گئیں۔ دنیا بھر میں اپنی دھن سے تہلکہ مچانے والا ترک موسیقار جو اب ہم میں نہیں رہا۔
ارطغرل غازی کی دھن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، اس دھن کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا۔ یہ دھن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ ترکش ڈرامہ ارطغل غازی پر پاکستانیوں کے ردِعمل نے بھی ڈرامہ بنانے والوں کے دل جیت لیے۔
یہ ڈرامہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک میں نشر کیا جا رہا  اور دیکھا جارہا ہے۔




No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.