Breaking News

بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیزکی ہونے والی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھولنے سے مشروط کیا گیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں واضح ہدایات بھی دیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام الناس سے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
پنجاب وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بھی گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاجروں نے پیسوں کی خاطر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انارکلی، ٹاوَن شپ اور اچھرہ بازار کودیکھ کر خوف آ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ  تاجروں کےکہنے پر مارکیٹیں کھلوا دیں لیکن حالات خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  مارکیٹوں میں تاجر ملازمین کے ٹیسٹ بھی کریں گے۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگرایس اوپیز پرعمل نہ کیا گیا تو دوبارہ لاک ڈاوَن سےنہیں بچا سکتا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ بچوں کو بازاروں میں مت آنےدیں اور مارکیٹوں و بازاروں کے داخلی راستوں پر گارڈز کھڑے کریں۔
کورونا :پاکستان میں 737 افراد جاں بحق، 34 ہزار 336 متاثر
حکومت پنجاب کی جانب سے نرمی کے بعد لاک ڈاؤن فیز ٹو کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں حکومت نے نرمی کر دی ہے جس کے نتیجے میں کپڑے، جوتے، چوڑیوں، زیوارات، حجام اور درزی کی دکانیں کھل گئی ہیں۔


No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.