کورونا وائرس: اوبر اور کریم ڈرائیوروں کو حکومت کی جانب سے مالی امداد، اہم اعلان سامنے آگیا
میڈیارپورٹس
کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجسر نے شاہ سلمان بن
عبدالعزیز کی منظوری کے بعد اوبر اور کریم کے سعودی ڈرائیوروں کے لیے ان مراعات کا
اعلان کیا کہ لیکن اس کی شرط یہ ہوگی کہ ایسے سعودی شہری کل وقتی ڈرائیور کے طور
پر کام کرتے ہوں۔
وہ
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ہاں رجسٹر ہوں اور کوئی اور کام یا ملازمت نہ
کرتے ہوں۔حکومت کے مقرر کردہ اس معیار پر پورا اترنے والے ڈرائیوروں کو تین ماہ کی
تن خواہوں کے مساوی مالی امداد مہیا کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت دو لاکھ سے
زیادہ سعودی شہری رائیڈ شئیرنگ ایپلی کیشنز کے تحت کام کے لیے رجسٹر ہیں۔
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.