Breaking News

ایلووویرا جیل ، بالوں کے بہت سارے مسائل کا بہترین حل



بالوں کے مسائل بہت عام سی بات ہے اورخواتین کمزور، گرتے بالوں اور بالوں کی خشکی دور کرنے لیے نت نئے ٹوٹکوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔
قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی بہترین نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال ہمارے لیے حیرت انگیز طور پر مفید ثابت ہوتا ہے اُن میں سے ایک ایلوویرا ہے۔ اس کا صحیح طریقے سے استعمال ہمیں بالوں کے بہت سارے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ 


ایلوویرا جیل سر کی جلد میں خون کی گردش کو بڑھا کر بالوں کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے۔
خون کی گردش بڑھنے سے سر کی جلد کو وٹامن او رمنرلز وافر مقدار میں دستیاب ہوتے رہتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اینزائمز سر کی جلد تک پہنچ کر ٹوٹ پھوٹ کے شکار خلیوں کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔ 
ایلوویرا جیل بالوں کو لچکدار اور نرم وملائم بناتا ہے جس سے بالوں کے ٹوٹنے کا خدشہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں فنگل انفیکشن کو ختم کرنے، بالوں اور سر کی جلد کو قدرتی طور پر نمی اور چکنائی فراہم کرنے کی جادوئی خصوصیات موجود ہیں۔ اس کا مستقل استعمال بالوں کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے۔ 

گنج پن دور کرنے کے لیے ایلوویرا جیل کا استعمال



ایلوویراجیل۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
لیموں کے بیج۔۔۔۔۔۔9عدد (پیس لیں) 

دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
رات کو سونے سے پہلے سر پر جہاں بال نہیں ہیں وہاں یہ پیسٹ لگاکر چند منٹ ہلکا ہلکا مساج کریں۔
صبح اُٹھ کر سر دھولیں۔
انشاء اللہ چند دنوں کے مسلسل استعمال سے بال اُگنا شروع ہو جائیں گے۔

نوٹ: بالوں پر صرف ایلوویراجیل لگائیں (لیموں کے بیج والا پیسٹ صرف گنج پن پر لگائیں۔


No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.