ٹوتھ پیسٹ کے 10انوکھے استعمالات
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں کی
صفائی کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ چہرے
کے دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے ؟ جی ہاں ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے
جس کا کبھی آپ نے تصوربھی نہیں کیا ہوگا ؟ چلئے آج ہم آپ کو ٹوتھ پیسٹ کے حیرت
انگیز کارناموں سے روشناس کراتے ہیں ۔
ہاتھوں کی بدبو سے نجات :
پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھ دھونے کے بعد بھی بدبو برقرار رہتی ہے اور صابن اس سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں ۔ اگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لیں تو بدبو دور ہو جاتی ہے ۔
زیورات کی صفائی :
سونے یا چاندی کے زیورات کی چمک ماند پڑنا معمول کی بات ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اُوپر لگا کر انہیں اُنگلی کی پُور سے رگڑیں اور پھرکپڑے کے ٹکرے سے صاف کریں ۔ زیورات جگما اُٹھیں گے ۔
رنگوں سے پاک دیوار :
بچوں کو دیواریں رنگنے کا بہت شوق ہوتا ہے جس کی صفائی کسی امتحان سے کم نہیں ۔ اس سلسلے میں ٹوتھ پیسٹ اپنا کمال دکھاتاہے ۔ تھوڑے سے ٹوتھ پیسٹ کو داغوں پر رگڑیں او رپھر کسی کپڑے سے داغوں کو صاف کرلیں ۔
اسپورٹس گلاسز کی صفائی :
اسپورٹس گلاسز کے دھندلے اور گندے شیشوں کی صفائی اب ہوئی آسان ۔ ٹوتھ پیسٹ کی ہلکی سی تہہ کو گلاسز پر رگڑیں اور اسے گیلے کپڑے سے صاف کردیں ۔ گلاسز بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے ۔
دانوں اور مہاسوں سے نجات :
ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چہرے پر اُبھرآنے والے دانوں اور مہاسوں سے جلد نجات دلانے کاموثر طریقہ ہے ۔ تھوڑی سی مقدارمیں ٹوتھ پیسٹ لے کر اسے دانوں اور مہاسوں پر لگائیں پھر چہرہ دھولیں ۔ چند ہی مرتبہ کے عمل سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے ۔
ناخنوں کی حفاظت :
ٹوتھ پیسٹ ناخنوں کو صحت مند بناتا ہے اپنے ناخنوں کو روزانہ ٹوتھ پیسٹ سے رگڑ کر دھولیں اس سے ناخنوں کی چمک اور صحت برقرار رہتی ہے ۔
بوتلوں کی صفائی :
عام صابن اور کیمیکل بوتلوں میں پید ا ہونے والی بدبو کو دور کرنے میں موثر ثابت نہیں ہوتے ایسے میں ٹوتھ پیسٹ کو آزمائیں یہ بوتلوں میں پیدا ہونے والی بدبو کر دور کردیتا ہے ۔
پیالیوں کے نشانات کی صفائی :
شیشے کا لکڑی کی میزوں پر ٹھندے یا چائے کی پیالیوں کے رکھنے سے بن جانے والے نشانات خشک ہونے کے بعد مشکل سے صاف ہوتے ہیں ۔ ایسے نشانوں پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور صاف کرلیں ۔
صاف ستھرے قالین ۔
قالینوں پر لگے داغوں کی صفائی بہت مشکل ہوتی ہے ، تاہم ٹوتھ پیسٹ سے قالین پر لگے کسی بھی قسم کے داغ سے نجات پانا بہت آسان ہے ۔ بس تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ داغوں پر لگائیں اور پھر گیلے تولیے سے صاف کرلیں ۔
جگمگاتے ہوئے شیشے :
شیشوں کو کتنا ہی صاف کرلیں وہ دھندلے اور گندے ہی نظرآتے ہیں تاہم ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے شیشے کو صاف کرکے انہیں نئے جیسا چمکا یا جا سکتا ہے ۔

No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.