Breaking News

اگر آپ اپنی بغلوں اور پسینے کی بدبو سے تنگ ہیں تو ذیل میں بتائے گئے طریقے آزما کر اس ناگواربدبو سے نجات پاسکتے 
ہیں۔ 

سیب کاسرکہ
ایک بوتل میں پانی ڈال کر اس میں سیب کا سرکہ اورلیموں کا رس شامل کریںاور ہرورز صبح سویرے اس محلول کابغلوں میں سپرے کرنے سے بدبو نہیں آئے گی۔آپ چاہیں تو دن میں دو یا تین بار یہ محلول استعمال کرسکتے ہیں۔ 

لیموں
چونکہ پسینے میں تیزابیت ہوتی ہے لہذا لیموں میں موجودpHاس کے لئے بہت اچھی ہے۔لیموں کاٹ کر اسے اپنی بغلوں میں 15منٹ تک رکھیں اور بدبوسے نجات پائیں۔ 

ہائیٹروجن پر آکسائیڈ
پانی یا عرق گلاب میں ہائیٹروجن پر آکسائیڈ ڈال کر اس محلول کو بغلوں میں لگانے سے بدبو ختم ہوجاتی ہے۔ 

ٹی ٹری آئل
یہ تیل جلد کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال سے نہ صرف جلد کی بیماریاں اور انفیکشن دور ہوتی ہے بلکہ یہ جسم کی بدبو کے لئے بھی مفید ہے۔چند قطرے ٹی ٹری آئل کوعرق گلاب میں شامل کریں اور اس محلول کاسپرے کریں۔جسم اور بغل کی بدبو ختم یا کم ہوجائے گی۔ 

نیچرل سوپ
کوشش کریں کہ قدرتی آئل سے بنے صابن کااستعمال کریں۔نہاتے ہوئے ایسے صابن سے نہ صرف آپ کی جلد نرم وملائم رہے گی بلکہ بو بھی نہیں آئے گی۔ 
بشکریہ : ڈیلی پاکستان


No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.