کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے
اکثر خواتین بناؤ سنگھار کے دوران کہنیوں کو نظر انداز کردیتی
ہیں۔ کہنیوں میں سیاہ اور خشک دھبے ہاتھوں اور بازؤں کا حسن غارت کردیتے ہیں۔ اس
کے لئے آپ لیموں کے عرق کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ لیموں کا عرق کہنیون پر
لگانے سے سفید اور نرم ہوجاتے ہیں ۔ کہنی کی سخت جلد کو ملائم کرنے کے لئے بادام
کا پاؤڈر بنا کر اس میں تھوڑا لیموں کا عرق ملا دیں، اس کے بعد کہنی کا مساج کریں
، کچھ دیر بعد اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس کے علاوہ کہنی پر میک اپ کرنے کے
لئے سب سے پہلے کوئی کولڈ کریم کہنی پر اچھی طرح لگالیں ۔ پھر اس پر ٹیلکم پاؤڈر
لگا ئیں ۔ اب اسے ٹشو یا فلالین کے کپڑے سے رگڑ دیں ۔ چند دن کی توجہ سے کہنی کی
رنگت نکھر جائے گی ۔
کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے
آپ کی کہنیوں کے بدنماداغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے درج ذیل ہیں ۔ ۱۔ کہنی کے سادہ دھبے دور کرنے کے لئے لیموں کاٹ کر اس کا رس نکال کر علیحدہ کرلیں اور چھلکوں میں آدھا چائے کا چمچ دودھ ڈال کر کہنی پر خوب رگڑیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی کہنیاں صاف اور نرم وملائم ہوجائیں گی ۔
۲۔ ایک چھوٹا چائے کا چمچ وٹامن ای میں ایک چھوٹا چائے کا چمچ لیموں کا رس، گلیسرین ، چار بڑے کھانے کے چمچ دودھ شامل کرلیں اور اس کا پیسٹ بنالیں ۔ پھر اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ لگارہنے دیں اور اس کے بعد کہنیوں کو تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں ۔ آپ کی کہنیوں کے داغ دھبے اس پیسٹ کے چند دنوں کے استعمال سے ہی غائب ہوجائیں گے ۔
۳۔ ایک چائے کا چمچ ناریل کے تیل میں آدھ چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بھی کہنیاں بے داغ اور خوبصورت ہوجاتی ہیں ۔
۴۔ کہنیوں پر سرسوں کے تیل کا مساج بھی ان کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرتاہے اور ان پر پیدا ہونے والی خشکی کو کنٹرول کرکے کہنیوں کو بدنما ہونے سے بچاتا ہے ۔
۵۔ گلیسرین میں عرق گلاب کی مناسب مقدار شامل کرکے لگانے سے آپ کی کہنیوں سے بدنما سیاہ دھبے دور ہوجاتے ہیں ۔
۶۔ سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال بھی نہ صرف آپ کی کہنیوں کو نرم و ملام احساس بخشتا ہے بلکہ انہیں کھردرا اور خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے ۔a

No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.