Breaking News

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 10 پیسے سستا


کورونا وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر  میں معاشی سرگرمیاں   متاثر ہوئی ہیں وہیں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی  جس کے مطابق  گذشتہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 10 پیسے سستا ہوا۔
رپورٹ  میں بتایا گیا کہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 163.57 سے کم ہوکر 160.47 روپے پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر5 روپے سستاہوا۔
رپورٹ  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ہفتے میں ڈالر 165 سے کم ہوکر 160 روپے پر بند ہوا۔

No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.