Are You Safe from Covid-19? Install COVID-19 Gov PK app کیا آپ کورونا سے محفوظ ہیں؟ حکومت پاکستان کی نئی ایپ سے کورونا کے بارے میں سب کچھ جانیں
کورونا
وائرس سے نپٹنا ساری دنیا کے لیے خاصا مشکل ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں کووڈ-19
سے بچاؤ کے لیے ٹیکنالوجی کی بھرپور مدد
لے رہی ہیں۔ حکومت پاکستان نے بھی اس حوالے سے ایک بہترین ایپ جاری کی ہے۔اس کورونا ایپ میں تمام پاکستانی شہریوں کو اس وائرس سے متعلق تمام معلومات ایک جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے بھی تمام حقائق سے باخبر رہ سکیں
اس ایپلی کیشن کے فیچر Corona Cases Stats سے آپ ملک بھر میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد جا ن سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کا اہم فیچر Radius Alert کا ہے، جس سے صارفین اپنے قریب ایسے مقامات کے بارے میں جان سکتے ہیں، جہاں کورونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں۔ یہ فیچر آپ کوبتائے گا کہ کیا آپ محفوظ زون میں ہیں یا نہیں۔
اس
ایپ کے فیچر Corona Assessment سے آپ مختلف سوالوں کے جواب دے کر جان سکتے ہیں کہ کہیں آپ کی
موجودہ بیماری کووڈ-19 تو نہیں۔
اس
ایپ کے دوسرے فیچرز میں Wash Hands Reminding ،Corona
Chatbot، کورونا سے آگاہی کی ویڈیوز اور
Convicted Person ہیں۔ ایپ میں سامنے نظر آنے والے سائرن
کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے آپ فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن 1166 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.