Breaking News

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 ایکس کو سنگل سکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے گا


مائیکروسافٹ نے سرفس نیو (Surface Neo)کو لامحدود وقت کے لیے موخر کر دیا ہے، جس سے ونڈؤز 10 ایکس کی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بھی سوال اٹھے ہیں۔ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 ایکس کو ڈوئل سکرین ڈیوائسز  پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا تھا۔ اب مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ   آپریٹنگ سسٹم کے اس ورژن پر اب بھی کام جاری ہے لیکن انہوں نے اب اپنی توجہ کا رخ بدل دیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی ایک مختصر  بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ونڈوز 10 ایکس کو اب سنگل سکرین  اور ٹچ سکرین ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جائے گا۔یعنی یہ لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور بائیبریڈز کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس ونڈوز کا زیادہ تر انحصار کلاؤڈ سروسز پر ہوگا۔ 
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10،  مئی 2020 کی اپ ڈیٹ کے بارے میں بھی بتایا ہے، جس ٹچ سکرین ڈیوائسز میں صارف کے تجربے کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اسے ڈیسک ٹاپ  پر ٹیبلٹ موڈ کے لیے بھی بہتر کیا گیا ہے۔ بلیوٹوتھ سے کنکٹنگ کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔اس میں آئی کنٹرول فیچر  میں ڈریگ اینڈ ڈراپ  فنکشن کو بھی شامل  گیا ہے۔

No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.