Breaking News

کیا سالوں قبل ہماری زمین جامنی رنگ کی تھی؟



کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو زمین آج خلا سے نیلی اور سرسبز رنگ کی دکھائی دیتی ہے، وہی زمین کروڑوں سال قبل جامنی رنگ کی ہوا کرتا تھی؟
اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ کروڑوں سال قبل زمین سبز رنگ کی جگہ جامنی رنگ کی ہوا کرتی تھی۔
اگر آپ نیچے موجود زمین کی تصویر دیکھیں تو آپ کو زمین پر ہر طرف نیلا رنگ واضح نظر آئے گا جبکہ کہیں کہیں سبز رنگ بھی دکھائی دے گا۔
امریکہ کی ریاست میری لینڈ کی یونیورسٹی اور اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ تقریباَ 40 کروڑ سال پہلے زمین میں موجود پودوں میں کلوروفل ہرے رنگ کی جگہ جامنی رنگ کی عکاسی کرتا تھا جس کے باعث دنیا جامنی دکھائی دیتی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کلوروفل سورج کی شعاعوں سے نیلا اور سرخ رنگ لے کر سبز رنگ منعکس 

              کرتا ہے۔
اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ولیم اسپارکس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فوٹو 
سینتھسس کا عمل کلوروفل کے اندر موجود جامنی رنگ کی جھلی کے نیچے انجام پاتا ہو۔
پروفیسر کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ جامنی جھلی سبز رنگ کو جذب کرلیتی ہو اور پھر کلوروفل صرف جامنی رنگ کو منعکس کرسکتا ہو۔
خیال رہے کہ کلوروفل (chlorophyll) پودوں اور پتوں کو سبز رنگ دینے والا مادہ ہے اور سورج کی روشنی سے پودوں کی غذا تیار کرتا ہے، اور اس عمل سے سبز رنگ نمودار ہوتا ہے۔


No comments

Please do not enter any spam link in the comment box.