عورتوں کو نہ معلوم یہ غلط فہمی
عورتوں
کو نہ معلوم یہ غلط فہمی کہاں سے ھو گئی ھے کہ وہ مَردوں کو متاثر نہیں کر سکتیں ۔
حالانکہ واقعہ یہ ھے کہ عورتیں مَردوں پر بہت گہرے اثرات ڈال سکتی ھیں ۔۔
مسلمان
لڑکی اگر یہ کہنے لگے کہ :
اُس
کو محمّد صلی اللہ علیہ وسلّم اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کی شکل و صورت پسند ھے ،
اور ٹونی بلیئر اور جارج بُش کی شکل پسند نہیں ھے ، تو آپ دیکھیں گے کہ کس طرح
مسلمان نوجوانوں کی شکلیں بدلنا شروع ھو جائیں گی.
مسلمان
عورت اگر کہنے لگے کہ :
اُسے
کالے " صاحب لوگ " کا طرز زندگی مرغوب نہیں ھے ، بلکہ اُسے اسلامی طرز
زندگی مرغوب ھے ، جس میں نماز ، روزہ ھو ، پرہیز گاری اور حُسن اخلاق ھو ، خدا کا
خوف اور اسلامی آداب و تہذیب کا لحاظ ھو ، تو آپ کی آنکھوں کے سامنے مَردوں کی
زندگیاں بدلنے لگیں گی ۔
مسلمان
بیوی اگر صاف صاف کہہ دے کہ :
اُسے
حرام کی کمائی سے سجائے ھوئے ڈرائنگ روم پسند نہیں ھیں ، رشوت کے روپے سے عیش و
عشرت کی زندگی بسر کرنا گوارا نہیں ھے ، بلکہ وہ حلال کی محدود کمائی میں روکھی
سوکھی روٹی کھا کر جھونپڑے میں رہنا زیادہ عزیز رکھتی ھے ، تو حرام خوری کے بہت سے
اسباب ختم ھو جائیں گے اور کتنی ھی رائج الوقت خرابیوں کا ازالہ ھو جائے گا
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.