کراچی کے بلدیاتی ملازمین نے کرونافنڈ میں تنخواہیں عطیہ کردیں
کراچی
کے 6 اضلاع کے بلدیاتی ملازمین نے سندھ حکومت کے کرونا فنڈ میں مجموعی طور پر 4
کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ کردی۔ گریڈ ایک تا 16 کی تنخواہ کا 5 فیصد، 17 سے
20 گریڈ کے ملازمین نے 10 فیصد اور 21 گریڈ ملازمین نے 25 اور 22 گریڈ ملازمین نے
اپنی 100 فیصد تنخواہ فنڈز میں جمع کرائی۔
سندھ
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کے 27 ہزار بلدیاتی
ملازمین نے صوبائی حکومت کے کرونا فنڈ میں اپنی 5 سے 100 فیصد تنخواہ کرونا فنڈز
میں عطیہ کردیں۔
رپورٹ
کے مطابق سب سے زیادہ ضلع وسطی کے 6500 ملازمین نے ایک کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم
کرونا فنڈ میں جمع کروائی جبکہ سب سے کم ضلع ملیر نے 36 لاکھ جمع کروائے، تمام
ملازمین کی تنخواہ سے جمع شدہ رقم تقریباً 4 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔
سندھ
حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین نے 5 فیصد، 17 سے 20
گریڈ کے ملازمین نے 10 فیصد، 21 گریڈ ملازمین نے 25 جبکہ 22 گریڈ کے ملازمین نے
اپنی 100 فیصد تنخواہ کرونا فنڈ میں جمع کرائی۔
نوٹیفکیشن
میں مزید بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں سے جمع ہونے والا فنڈ کرونا سے متاثرہ افراد کی
معاونت میں استعمال کیا جائے گا۔
حکام
کے مطابق ضلع غربی کے 4300 ملازمین نے 87 لاکھ، ضلع کورنگی کے 4500 ملازمین نے 50
لاکھ، ضلع شرقی کے 4200 ملازمین نے 47 لاکھ روپے کی رقم کرونا فنڈ میں جمع کرائی
جبکہ ضلع جنوبی کے 3500 ملازمین نے 68 لاکھ جمع کروائے۔
کراچی
میں کرونا وائرس کے 1690 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، 240 افراد صحتیاب اور 57 کا انتقال
ہوچکا ہے، 1393 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
واضح
رہے کہ سندھ کے 29 میں سے 27 اضلاع کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں، صوبہ بھر
میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 2762 ہوگئی ہے جبکہ 61 افراد زندگی کی بازی ہار
چکے ہیں۔
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.