کیا آپ کو معلوم ہے کہ آنے والے سالوں میں موبائل فونز میں وائی فائی نہیں ہوگا؟ جانیں اہم معلومات

ہم تو آپ کو اس سے بھی
اچھی بات بتا رہے ہیں کہ اب وائی فائی کی جگہ " لائی فائی" کی زبردست
ٹیکنالوجی آنے والی ہے۔ جو کہ وائی فائی سے بھی زیادہ تیز چلے گا اور اس کی سپیڈ
روشنی کی رفتار کے برابر کام کرنے کی پوری صلاحیت رکھے گی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ
آپ کی پسندیدہ وہ موبائل ایپلی کیشنز جواب تین سے سات منٹ لے رہی ہوتی ہیں ڈاؤن
لوڈ ہونے میں وہی دو سے تین سیکنڈز کی تیزی میں ڈاؤن لوڈ ہوجایا کریں گی۔ لوکیشنز اور
جی پی ایس اتنی تیزی سے بھاگے گا کہ آپ کا وہ وقت جو اب سرچ ہونے میں ضائع ہوتا ہے
لائی فائی سے بالکل آسانی سے بچ جائے گا، اور نام ڈالتے ہی جگہ پر پہنچ جائیں گے۔
لائی فائی ایک ایل ای
ڈی لائٹ کے تحت آپریٹ ہوگا لہٰذا سگنلز چوری ہونے کی بھی شکایت نہیں ہوگی یعنی اگر
آپ پردے کھڑکیاں بند کرلیں تو پاسورڈ چاہے کسی محلے والے کو پتہ ہو تو بھی نہیں
چلے گا، اس کی مدد سے آپ بیس فلمیں بھی بیک وقت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
No comments
Please do not enter any spam link in the comment box.